افغانستان،سری لنکا اور کینیا سمیت مختلف ملکوں کے وفود کا دورہء ٹاؤن ہال

افغانستان،سری لنکا اور کینیا سمیت مختلف ملکوں کے وفود کا دورہء ٹاؤن ہال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر)تنزانیہ،افغانستان،سری لنکا،کینیا اور دیگر ممالک کے ریلوے اور سول انجینئرز کے ایک 16رکنی وفد نے ٹاؤن ہال کا دورہ کیا جہاں پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے وفد کو خوش آمدید کہا ۔بعد ازاں ڈی سی او نے وفد کو شہر کے تاریخی پسِ منظر ، ایڈمنسٹریٹو سیٹ اَپ، ثقافتی کلچرل ،اقلیتی عبادت گا ہوں،بجٹ،تعلیمی اداروں کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے وفد کو شہر میں جا ری ترقیاتی سکیموں،ہیلتھ سیکٹر اور ہیلتھ سے متعلق سہو لیات،کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کے علاوہ شہر میں جاری بڑی مہمات جن میں ڈینگی،پو لیو،پرائس کنٹرول، غیر قانونی مذبخہ خانوں،گوشت،تجاوزات ،سبزی و فروٹ مارکیٹس کے بارے میں بھی بتایا۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے اسی طرح شہر میں ڈومیسائل ایکسپریس، پنشن مینجمنٹ سسٹم،فیڈ بیک میکنزم، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور واہگہ سائیکل ٹریک جیسے منصوبوں کے تحت کا م ہو رہا ہے۔بریفنگ کے ا ختتام پر سوال و جواب کا ایک سیشن بھی ہوا جس میں پو لیو، آبادی،ایجوکیشن،پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے حوالے سے سوال جواب کیے گئے۔