رجسٹری محررجان بوجھ کر دستاویزات پر اعتراضات لگاتے ہیں،سائل

رجسٹری محررجان بوجھ کر دستاویزات پر اعتراضات لگاتے ہیں،سائل

لاہور(اپنے نمائندے سے)ضلع لاہور کی رجسٹریشن برانچوں میں کام کروانے کی غرض سے آنیوالے شہری محمد صادق،شہریارعلی،سبحان حیدر،شیراز حسین نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حیران ہیں کہ ڈی سی او لاہور اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کی موجودگی میں رجسٹری محرروں نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے جیسے ہی رجسٹری برانچوں میں داخل ہوتے ہیں افسروں کی پھٹیکیں نئی اضافی ڈیوٹیوں کے رونے اور برانچ میں پیسے ختم ہونے کی صدائیں لگاتے ہوئے جان بوجھ کر رجسٹریوں پر اعتراضات لگائے جا رہے ہیں اس ضمن میں ہم سٹیزن فیڈ بیک پروگرام کا حوالہ دیتے ہیں تو ہمیں الٹا مزید چکر لگوائے جاتے ہیں اور ساتھ میں براہ راست چیف منسٹر پنجاب کے اقدامات پر تنقید کی جاتی ہے ہمارا پنجاب حکومت اور ڈی سی او سمیت تمام انتظامی اور احتسابی افسران سے بھی اعتماد اٹھ چکا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1