حکمران انتخابی نعروں کے برعکس چل رہے ہیں،علامہ یوسف اعوان

حکمران انتخابی نعروں کے برعکس چل رہے ہیں،علامہ یوسف اعوان

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے انتخابات کے دوران کئے گئے احتساب کے نعروں کے برعکس چلنا شروع کر رکھا ہے جو اُن کے جھوٹے دعوؤں کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومت عوام کو دکھ دینے سے اجتناب کرے ورنہ عوام کا طوفان حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیرس بنانے کا دعویٰ کرنیوالے حکمرانوں نے غر یبوں کیلئے مہنگائی اور مسائل کے پہاڑ بنا دیئے ہیں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور کشکول توڑنے کا دعویٰ کرنے والے حکمرانوں نے ایسا کشکول اٹھا لیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1