اورنج ٹرین کے باعث ہزاروں لوگوں کا روزگار متاثر ہو گا،میاں ایوب

اورنج ٹرین کے باعث ہزاروں لوگوں کا روزگار متاثر ہو گا،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ اورنج ٹرین کی زد میں ہزاروں دوکانوں ، مکانوں اور قبرستانوں کو بھی گرایا جا رہا ہے جس سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار اور چھت ختم ہو جائے گی میٹرو ٹرین میں بے گھر اور بے روزگار ہونے والے خاندان ابھی تک اپنے واجبات کی وصولی کے لیے دھکے کھا رہے ہیں ۔

اور مزید رہائشیوں کے مکانات اور دوکانیں گرا کر انہیں بیوروکریسی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاہور کے ثقافتی ورثہ اور لوگوں کو بے گھر اور بے روزگاری سے بچانے کے لیے اورنج ٹرین کے روٹ میں تبدیلی اور اس منصوبہ کو زیر زمین کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت نے اپنی ناقص پالیسیوں کو تبدل نہ کیا تو پیپلز پارٹی منصوبہ کی زد میںآنے والے متاثرین کے ساتھ مل کر آواز بلند کرے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1