آتشزدگی سے متاثرہ ایل ڈی اے پلازہ کی بحالی کے لئے44کروڑ روپے مختص

آتشزدگی سے متاثرہ ایل ڈی اے پلازہ کی بحالی کے لئے44کروڑ روپے مختص

لاہور( اپنے خبرنگار سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پونے تین سال بعد ایل ڈی اے پلازہ کاکام شروع کر دیا ہے ابتدائی طور پر 6منزلوں کی تعمیرو مرمت اور بحالی کے لئے 44کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں۔ایل ڈی اے اور دیگر شراکت داروں کی منظوری کے بعد بحالی اور تعمیرو مرمت کا کام شروع کر دیا جائے گا تفصیلات کے مطابق مئی2013 میں ایل ڈی اے پلازہ میں آگ لگنے سے قیمتی ریکارڈ جل گیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ ایل ڈی اے کے چپڑاسی سے لیکر ڈپٹی ڈائریکٹر تک 29 ملا زمین نے بھی اپنی جانوں کا نذرانہ دیا تھا۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پلازہ کی بحالی اور تعمیرو مرمت کے کام میں تاخیر ایل ڈی اے اور دوسرے شراکت داروں میں معاملات طے نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی یاد رہے کہ ایل ڈی اے پلازہ صرف ایل ڈی اے کی ہی ملکیت نہیں دیگر شراکت دار بھی ہیں جس میں ایل ڈی اے کا حصہ صرف 49فیصد ہے جبکہ دیگر شراکت داروں کی ملکیت51فیصد ہے اب ایل ڈی اے اور دیگر شراکت داروں میں معاملات طے پا گئے ہیں۔ایل ڈی اے کے افسران نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلازہ کی تعمیرو مرمت کا کام جاری ہے اور 20فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جب ان سے سوال کیا گیا کہ یہ کام اسی بجٹ میں ہی مکمل کیا جائے گا تو انہوں نے کہا کہ کام موجودہ بجٹ یعنی 44کروڑمیں ہی مکمل کیا جائے گا ُ ُُُُُُُُُُُُُُُُُُ

مزید : میٹروپولیٹن 1