جاپان :بس حادثے میں ہلاک ہونے والے فراد کی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی

جاپان :بس حادثے میں ہلاک ہونے والے فراد کی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان میں گزشتہ ہفتے ہونے والے بس حادثے میں ہلاک ہونے والے فراد کی تعداد بڑھ کر 15تک پہنچ گئی ۔جاپانی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے جاپان میں ہونے والے المناک بس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 15تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور بس کا ڈرائیور اور معاون دونوں اس حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ جاپان میں 25سال میں ہونے والا یہ بدترین حادثہ ہے جس میں شہریوں کی اتنی بڑی تعداد ہلاک و زخمی ہوئی ہے۔

مزید : عالمی منظر