کشمیری عوام ان قربائیوں ں کو سلام پیش کرتی ہے‘جنرل موسی

کشمیری عوام ان قربائیوں ں کو سلام پیش کرتی ہے‘جنرل موسی

سری نگر(کے پی آئی)تحریک کشمیرکے صدر جنرل محمد موسی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی وکالت نے ہی اب تک تنازعہ کو بین الاقوامی سطح پر زندہ رکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جبکہ تمام ممالک اور سپر پاور اپنے مفادات کی جنگ دوسروں پر تھوپ رہے ہیں اور اپنے اغراض پوری کر رہے ہیں ،ایسے میں کشمیریوں کے لئے پاکستان اور اسکے عوام کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، کشمیری عوام ان قربائیوں ں کو سلام پیش کرتی ہے۔

جنرل موسی نے کہا کہ یہ تنازعہ کشمیر ہی ہے کہ جس نے پاکستان کے دولخت کر دئیے اور آج بھی اس مسئلہ کشمیر کے حوالے سے یہ ملک صبر آزما مراحل سے گذر رہا ہے ۔جنرل موسی نے واضح کیا کہ آج بھی جب پوری دنیا کشمیر کے فرزندوں کی جدوجہد کو دوسرانام دیتی ہے اور اپنے ممالک تک کے ویزا فراہم نہیں کرتی ہے تب ایسے میں پاکستان کی زمین جس طرح کشمیریوں کے لئے وقف رکھی گئی ہے ،یہ کسی احسان سے کم نہیں اور اس احسان کو کشمیری عوام بہر حال بھول کر احسان فراموش نہیں ہوسکتے۔

مزید : عالمی منظر