27سالہ نوجوان اپنی ہی شالی کوٹنے کی مشین میں پھنس کر لقمہ اجل بن گیا

27سالہ نوجوان اپنی ہی شالی کوٹنے کی مشین میں پھنس کر لقمہ اجل بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(کے پی آئی)وسطی ضلع بڈگام کے ایک گاں میں 27سالہ نوجوان اپنی ہی شالی کوٹنے کی مشین میں پھنس کر لقمہ اجل بن گیا،پلوامہ اور کولگام میں سڑک حادثوں کے دوران ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا جبکہ کپوارہ میں پیشہ سے ترکھان دو سگے بھائی مکان سے گر کر بری طرح سے مضروب ہوئے ۔اس دوران اونتی پورہ میں پتھر کی کان میں کام کررہاایک شخص ہلاک ہوا۔بڈگام کے خانصاحب علاقہ میں واقع گنڈ پناہ میں 27سالہ شہری شالی کوٹنے کی مشین کے پٹے میں پھنس کر لقمہ اجل بن گیا۔ ریاض احمد خان ولد عبدلرشید خان کے ساتھ یہ دلدوذ واقعہ پیش آنے کے وقت اپنی ہی شالی کوٹنے کے یونٹ میں کام کررہا تھا کہ اچانک وہ وہاں موجود ایک مشین کے پٹے میں پھنس گیا ۔ اس سے پہلے کہ اسے باہر نکالا جاتا وہ موقعہ پر ہ لقمہ اجل بن گیا۔
حادثے کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں صف ماتم بچھ گئی۔چوکی آفسر وترہیل محمد یوسف نے کہا کہ شہری کی موت حادثاتی طور پر ہوئی ہے۔ادھرپلوامہ میں واگام کے مقام پر ایک آلٹو کار نے راہ چلتے نور محمد دیدڑولد احمد دین ساکن اچھ گوز کو اپنی زد میں لاکر کچل ڈالا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح سے زخمی ہوگیا۔اسے فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور سجاد احمد نینگروساکن گونگو پلوامہ کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔جنوبی کشمیر کے ہی کولگام ضلع میں ایک گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان زوردار ٹکر ہونے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عمر ریاض لون ساکن بمرٹھ کو شدید چوٹیں آئیں۔اسے پہلے ضلع اسپتال کولگام اور بعد میں بون اینڈ جوائنٹ اسپتال برزلہ سرینگر منتقل کیا گیا۔دریں اثنانذیر احمد نجار اور غلام محمدنجار پسران غلام رسول نجار ساکنان درگمولہ کپوارہ نامی دو سگے بھائی غلام نبی صوفی ساکن آرم پورہ کے رہائشی مکان کی تعمیر کا کام کررہے تھے۔پیشہ سے ترکھان دونوں بھائی حادثاتی طور مکان سے گر گئے اور شدید زخمی ہوئے۔انہیں فوری طور ضلع اسپتال کپوارہ پہنچایا گیا جہاں سے نذیر احمد کوصورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سرینگر منتقل کیا گیا۔پولیس میڈیا کے بیان کے مطابق اونتی پورہ میں پتھر کی کان میں کام کررہا ایک شخص ہلاک ہوا۔ باتھن کھرو اونتی پورہ پتھر کی کان میں کام کررہے عبدالحمید بٹ ولد عبدالمجید ساکن پھال محلہ کھرو شدید زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کیلئے پبلک ہلتھ سنٹر کھر ومنتقل کیاگیا جہاں وہ دم توڑ بیٹھا ۔ نعش کو تمام تر ضروری لوازمات کے بعد وارثاں کے حوالے کیاگیاالبتہ موت کی وجہ جاننے کیلئے پولیس نے اس سلسلے میں کاروائی زیر دفعہ 174 ضابطہ فوجداری کے تحت کاروائی کے شروع کردی۔

مزید :

عالمی منظر -