سعودی اتحادی طیاروں کا یمن میں پولیس اسٹیشن پر حملہ، 26ہلاک، 20زخمی

سعودی اتحادی طیاروں کا یمن میں پولیس اسٹیشن پر حملہ، 26ہلاک، 20زخمی

صنعا (آن لائن)سعودی اتحادی طیاروں کا یمن میں پولیس اسٹیشن پر حملے میں 26 افراد ہلاک اور20 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق سعودی اتحادی طیاروں نے دارالحکومت صنعا میں پولیس اسٹیشن پر بمباری کی ،حملے کے وقت پولیس اہلکار عمارت میں کام کر رہے تھے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق مرنے والوں میں اکثر پولیس اہلکار شامل ہیں، بمباری سے عمارت تباہ ہو گئی جبکہ کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔یمن میں گزشتہ سال مارچ سے جاری فضائی حملوں میں اب تک 5ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر