افغانستان میں کارروائیوں میں 23عسکریت پسند ہلاک، 14زخمی

افغانستان میں کارروائیوں میں 23عسکریت پسند ہلاک، 14زخمی

کابل (اے پی پی) افغانستان کی سیکورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں کاروائیوں میں 23عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا، اس دوران 14عسکریت پسند زخمی ہوگئے جبکہ چھ کو گرفتار کرلیا گیا۔کابل میں افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ روز افغانستان کی سیکورٹی افواج نے ملک کے مختلف حصوں میں کاروائیاں کیں۔یہ کاروائیاں زابل، ہلمند،قندوز،پکتیکا اورلوگر میں کی گئیں۔بیان کے مطابق ان کاروائیوں میں 23عسکریت پسند ہلاک اور14زخمی ہوگئے جبکہ چھ عسکریت پسندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔سیکورٹی اداروں نے اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیاہے۔

مزید : عالمی منظر