بھارت اور اسرائیل کا دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق

بھارت اور اسرائیل کا دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق

مقبوضہ بیت المقدس(اے پی پی) بھارت اوراسرائیل نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق ظاہرکیاہے۔بھارتی خبررساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزیرمملکت برائے امورخارجہ سشما سوراج نے اسرائیل کے دورے کے دوران اسرائیلی صدر ریووین ریولین اوروزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سمیت اعلی اسرائیلی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ایک بھارتی عہدیدار نے بتایا کہ ’’فریقین نے اس بات سے اتفاق ظاہرکیا ہے کہ بھارت اوراسرائیل کے ارد گردکی صورتحال بے چینی اورعدم استحکام پرمبنی ہے اوران حالات میں دونوں ممالک کو دہشت گردی سے متعلق خطرات کا سامنا ہے،صورتحال کے تناظر میں اسرائیل اوربھارت کے درمیان روابط کو فروغ دینا ضروروی ہے ‘‘۔انہوں نے بتایا کہ فریقین نے اس بات سے بھی اتفاق ظاہر کیاہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ’’ معلومات کے تبادلے‘‘ کے عمل کو تیز کردیا جائیگا۔بھارتی وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اورہماری خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید فروغ پذیر ہوں۔

مزید : عالمی منظر