عظمی حسن نے پہلی فلم کی ریلیز تک کسی اور فلم میں کام نہ کرنے کا معاہدہ

عظمی حسن نے پہلی فلم کی ریلیز تک کسی اور فلم میں کام نہ کرنے کا معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ عظمی حسن نے پہلی فلم کی ریلیز تک کسی اور فلم میں کام نہ کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ عظمی حسن کو شان نے اپنی فلم’’ارتھ ٹو‘‘کے اہم کردار میں کاسٹ کیا جس کی شوٹنگ ان دنوں تیزی سے جاری ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ شان اور عظمی حسن کے درمیان یہ معاہدہ طے پایا ہے کہ’’ارتھ ٹو‘‘کی ریلیز سے پہلے وہ کسی اور فلم میں کام نہیں کریں گی۔اس معاہدے بارے اگرچہ دونون کا موقف واضح نہیں ہوسکا البتہ اپنی پہلی فلم کے حوالے سے عظمی حسن بہت پرجوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ شان کے ساتھ فلم میں کام کرنا میرے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے کیونکہ شان جتنے بڑے آرٹسٹ ہیں اس سے بڑے ڈائریکٹر ہیں۔ عظمی حسن نے مزید کہا کہ ان دنوں میں نے اپنی پوری توجہ فلم پر مرکوز کی ہوئی ہے۔

مزید :

کلچر -