گلوکارہ دامیہ فاروق اپنے نئے گانے کی وڈیو بنانے کی تیاری میں مصروف

گلوکارہ دامیہ فاروق اپنے نئے گانے کی وڈیو بنانے کی تیاری میں مصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ دامیہ فاروق اپنے نئے گانے کی وڈیو بنانے کی تیاری میں مصروف ہیں جس کے لئے انہیں دس سے زیادہ ٹین ایجر لڑکیوں کی ضرورت ہے۔اس بارے میں دامیہ فاروق نے’’پاکستان‘‘کوبتایا کہ گانے کا سٹوری بورڈ اس طرح کا ہے کہ اس کے لئے ٹین ایج لڑکیوں کی ضرورت جن کی تلاش کے لئے میں مختلف ذرائع استعمال کررہی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ اس گانے کی شوٹنگ بہت جلد بحریہ ٹاؤن میں کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا میں مختلف ڈراموں اور کئی فلموں کے لئے بھی گانے گارہی ہوں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھے ہوئے ہوں۔

مزید :

کلچر -