پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید 3مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید 3مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

 اٹک / میانوالی / جھنگ ( اے این این) ٗ پنجاب کے مختلف شہروں میں قتل کے تین مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ٗ پھانسیاں اٹک ٗ میانوالی اور جھنگ کی جیلوں میں دی گئیں ٗ جیلوں کی سکیورٹی سخت ٗ لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ۔ جیل حکام کے مطابق اٹک ٗ میانوالی اور جھنگ میں سزائے موت کے 3قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں محمد سلطان کوپھانسی دے دی گئی، محمد سلطان نے 2007میں پنڈی گیٹ کے گاؤں ڈھوک شکرا میں اپنی بیوی زلف راج کو قتل کیا تھا۔سینٹرل جیل میانوالی میں سزائے موت کے قیدی غلام جلانی کو تحتہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم دہرے قتل میں ملوث تھا اس نے 2004ء میں گھریلو تنازع پر اپنے 2سگے بھتیجوں کو قتل کیا تھا۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں بھی سزائے موت کے ایک قیدی کو پھانسی دے دی گئی۔جھنگ کی ڈسٹرکٹ جیل میں بھی قتل کے مجرم اللہ دتہ کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا مجرم نے 1999ء میں معمولی جھگڑے پر دوست کو قتل کر دیا تھا۔جیل حکام کے مطابق تمام مجرموں کو منگل کی صبح سویرے تختہ دار پر لٹکادیاگیا۔ اس موقع پر جیلوں کی سکیورٹی انتہائی سخت رہی ۔ پھانسیوں کے بعد تمام لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں

مزید : علاقائی