ملک سے دہشت گردی کا وزٹ ٹوٹ چکا ہے ، ممنون حسین
اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا زور ٹوٹ چکا ہے‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں‘ پاکستان اسلامی دنیا میں امن کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے‘ اقتصادی راہداری سے خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز فاٹا کے قبائلی عمائدین سے ملاقات میں کیا۔ جس میں وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب بھی موجود تھے۔ قبائلی مشران نے صدر مملکت سے ملاقات میں فاٹا کے مسائل کی نشاندہی کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ قوم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حکومت کا ساتھ دے۔ وزیراعظم نے راہداری منصوبے پر اتفاق رائے پیدا کیا۔ اقتصادی راہداری سے خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام نے بہت قربانیاں دیں۔ اصلاحی قوانین کی تیاری فاٹا کی عوام کی مشاورت سے ہو گی۔ اصلاحات سے فاٹا میں ترقی کا عمل تیز ہو گا۔ فاٹا میں بہت جلد تاریخی اور تجارتی مراکز قائم ہوں گے۔ فاٹا کے بے گھر خاندانوں کے مسائل میں کمی آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا میں امن کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مسلم دنیا میں امن کے لئے پاکستان کی کوششیں کامیاب ہوں گی