ڈائریکٹر تیمور فلم کی ’’دی ریبلز‘‘ کی شوٹنگ مری میں شروع

ڈائریکٹر تیمور فلم کی ’’دی ریبلز‘‘ کی شوٹنگ مری میں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر تیمور فلم کی ’’دی ریبلز‘‘کی شوٹنگ مری میں شروع ہوگئی جس میں شامل خان ،میرا ،ریچل اور دیگر فنکار حصہ لے رہے ہیں۔مری میں شدید سردی کے باعث فنکاروں اور تکنیکی عملے کو سخت دشواری کا سامنا ہے تاہم دوروز سے شوٹنگ باقاعدگی سے جاری ہے۔اس بارے میں میرا نے بتایا کہ اس فلم کی کہانی بہت شاندار ہے جس پر ساری ٹیم بہت محنت کررہی ہے۔اگرچہ ٹیم زیادہ تر نئے لوگ ہین لیکن سبھی پروفیشنل طریقے سے کام کررہے ہیں۔میرا نے مزید بتایا کہ اس فلم کے علاوہ میں کراچی میں ڈائریکٹر سیما طاہر خان کی سیریل’’میں ستارہ‘‘میں بھی کام کررہی ہوں جو پاکستان فلم انڈسٹری کے کلاسک دور کے بارے میں اور اس میں نامور فنکار شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -