اداکار ورون دھون نے عربی زبان سیکھنا شروع کر دی

اداکار ورون دھون نے عربی زبان سیکھنا شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے عربی زبان سیکھنا شروع کر دی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نوجوان اداکار ورون دھون نے فلموں میں اپنے کرداروں کی تیاری کے لئے تحقیق اورکرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے نئی چیزیں بھی سیکھنا شروع کی ہوئی ہیں۔اداکار نے اپنی نئی فلم ’’دیشوم‘‘ کے کردارمیں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے عربی بول چال سیکھنی شروع کر دی ہے۔فلم پروڈیوسر ساجد نادیہ والا نے ان کے لئے عربی کوچ مقرر کیا ہے




جو انہیں سیٹ پر زبان کی باریکیوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔فلم کی ہدایات روہت دھون دے رہے ہیں جس میں جان ابراہام،ورون دھون اور جیکولین فرنینڈس مرکزی کر دار میں جلوہ گر ہوں گے۔

مزید :

کلچر -