کلچرل کمیٹی لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام محفل مشاعرہ

کلچرل کمیٹی لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام محفل مشاعرہ

لاہور(فلم رپورٹر)کلچرل کمیٹی لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام محفل مشاعرہ آج دوپہر 2بجے کراچی شہداء ہال لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں منعقد ہوگا جس کے مہمان خصو صی ایگز یکٹو ڈائر یکٹر لاہورآرٹس کونسل (الحمراء) کیپٹن عطاء محمد خان ہوں گے جبکہ مشاعرہ کی صدارت خالد شریف کریں گے دیگر شعراء کرام میں اعترازاحسن،محمد احسن بھون، جہانگیر بدر، ڈاکٹر فوزیہ تبسم، محترمہ صوفیہ بیدار، ڈاکٹر صغریٰ صدف،ڈاکٹر حامد محمود ،نعیم گیلانی، ارشد نعیم، شیخ ساجد محمود، مسز طیبہ رمضان،بشیر احمد، شاہد محمو د بھٹی،پروفیسر ارم رانا،محترم ماہ جبیں ملک، مدثر فاضل مجیب، سونیا کاشف،ملک سعید حسن، مشتاق اعوان، تنویر ہاشمی،لیاقت علی قریشی، جمال اشرف ، قمر عباس شاہ اور دیگر شامل ہیں۔نرگس ناہید طارق چیئر پرسن کلچرل کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اس مشاعرہ کی آرگنائرز ہوں گی۔

مزید : کلچر