مایا علی اپنی سیریل’’من مائل‘‘کی کامیابی کے بارے میں پرجوش

مایا علی اپنی سیریل’’من مائل‘‘کی کامیابی کے بارے میں پرجوش
 مایا علی اپنی سیریل’’من مائل‘‘کی کامیابی کے بارے میں پرجوش

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مایا علی اپنی سیریل’’من مائل‘‘کی کامیابی کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔ مایا علی ان دنوں سوشل میڈیا پر سیریل کی پبلسٹی بہت زیادہ کررہی ہیں جس پر بعض لوگوں نے یہ تک بھی کہا کہ شاید اس کی پروڈیوسر خود مایا علی لیکن مایا کا کہنا ہے کہ’’من مائل‘‘ ایک بہت ہی مختلف سکرپٹ ہے جس پر بہت محنت کی گئی لہذہ میں اس کی کامیابی بارے بہت پرجوش ہوں۔ جہاں تک پبلسٹی کا سوال ہے تو اس پر کسی کو اعتراض کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ سب نے بہت محنت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان دنوں سیریل کے ٹیزر چینل سے نشر کئے جارہے ہیں ،شائقین بھی یہ سیریل دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔اس ڈرامے میں مایا علی کے مقابل حمزہ علی عباسی نے مرکزی کردار کیا ہے ۔سیریل کی پبلسٹی کے لئے گزشتہ روز دونوں کا ایک فوٹوشوٹ بھی کیا گیا۔

مزید : کلچر