گلوکارہ کیٹی پرائس کا اپنا عروسی جوڑا نیلامی کیلئے آن لائن پیش

گلوکارہ کیٹی پرائس کا اپنا عروسی جوڑا نیلامی کیلئے آن لائن پیش
 گلوکارہ کیٹی پرائس کا اپنا عروسی جوڑا نیلامی کیلئے آن لائن پیش

  

لاس اینجلس(اے پی پی) ہالی وڈ گلوکارہ کیٹی پرائس نے اپنا عروسی جوڑا نیلامی کے لئے آن لائن پیش کر دیا۔ذرئع ابلاغ کے مطابق سفید رنگ کا یہ گاؤن انہوں نے اس وقت زیب تن کیا تھا جس وقت وہ اپنے سابق شوہر ایلکس ریڈ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔کیٹی پرائس نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گاؤں پہنے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔یہ جوڑا ویب سائٹ ای بے پر دستیاب ہے۔ابتدائی طور پر اسکی قیمت249.99 یورورکھی گئی تھی جو 18بولیوں میں 1000یورو تک پہنچ گئی ہے۔

مزید : کلچر