شہباز شریف کی جمرود روڈ پر دھماکے کی شدید مذمت ، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

شہباز شریف کی جمرود روڈ پر دھماکے کی شدید مذمت ، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پشاور میں جمرود روڈ پر خاصہ دار چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

مزید : صفحہ آخر