حکومت قرض لیکربھی بجلی،گیس بحران ختم نہیں کر سکی، اعجاز چوہدری
لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کے خاتمے کے لئے پاکستان کو آگے بڑھ کر اپنا رول ادا کرنا ہوگا کیونکہ ان ممالک میں کشیدگی سے پاکستان براہ راست متاثر ہو گا وزیر اعظم اورآرمی چیف کا ملکر بطور ثالث کردار دونوں ممالک کے درمیان خیر کا اقدام ہو گاپاکستان کا دونوں ملکوں میں جانا ایک خاص اہمیت کا حامل ہے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور دفاع ہمارے سیاستدانوں کے اختیار میں نہیں حکومت پاکستان گیارہ ہزار پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں قید و بند کو صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں اور پاکستان میں ان کے عزیز و اقارب شدید پریشان ہیں ۔ بعدازاں انہوں نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اربوں کھربوں ڈالر قرض لینے کے باوجود بجلی اور گیس کا بحران حل نہیں کر سکی حکمرانوں نے ملک کو تاریکی میں ڈبو دیا ہے نام نہاد دعوے اور وعدے کرنے والے موجودہ حکمران منہ چھپاتے پھر رہے ہے غریب عوام رل گئے ہیں ۔