حکمران دہشتگردوں کے پروموٹر اور سپورٹر ہیں،طاہر القادری

حکمران دہشتگردوں کے پروموٹر اور سپورٹر ہیں،طاہر القادری

لاہور( نمائندہ خصوصی) سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے نئے سال کے آغاز پر دہشتگردی کے پے در پے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران آپریشن ضرب عضب کا کریڈٹ ہائی جیک کرنے پر توانائیاں خرچ کرنے کی بجائے قومی ایکشن پلان پر عمل کرتے تو دہشتگردی کو کنٹرول کیا جا سکتا تھا ۔انہوں نے کوئٹہ کے بعد پشاور میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور بے گناہ شہریوں کی اموات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک کی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ پہلے بھی کہاتھا کہ موجودہ حکمران دہشتگردی کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں بلکہ دہشتگردوں کے پروموٹر اور سپورٹر ہیں ۔ فوجی عدالتوں کے قیام کی مدت 2سال مقرر کرنا بد نیتی پر مبنی اقدام تھا جیسے ہی فوجی عدالتوں کے فیصلوں میں تیزی آئی تو ان فیصلوں کے خلاف اپیلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔

مزید : صفحہ آخر