اپوزیشن لیڈر نے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر اجلاس طلب کرلیا

اپوزیشن لیڈر نے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر اجلاس طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ حکومت پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلاکر ایوان کی توہین کر رہی ہے، انہوں نے کل ( جمعرات کو) پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر اجلاس طلب کرلیا۔ان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور جماعت اسمبلی اور ق لیگ کے ارکان شریک ہونگے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ حکومت آڑڈیننس سے سرکاری معاملات چلارہی ہے، گزشتہ چند روز کے دوران میرج اور لوکل باڈیز ایکٹ سمیت آٹھ آرڈیننس جاری کئے گئے جو ایوان کو توہین کے مترادف ہے، انہوں نے حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے آج اجلاس کی تاریخ نہ دی تو کل اپوزیشن ارکان کااجلاس بلاکر مفاد عامہ سے متعلق مسائل کو زیر بحت لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سات ماہ گزر جانے کے باوجود صحت اور تعلیم پر مختص ترقیاتی بجٹ کا بالترتیب36اور22فیصد خرچ کیا باقی رقم کو سرنڈر کراکر غیر ضروری ترقیاتی کاموں پر خرچ کرنے جارہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -