اراضی سکینڈل کیس،حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر درخواست پر نیب کو نوٹس

اراضی سکینڈل کیس،حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر درخواست پر نیب کو ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے اربوں روپے کی اراضی سکینڈل کیس اور شہداء کے پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت کے مقدمہ میں گرفتار ملزم حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم نے نہ تو فراڈ کیا ہے اور نہ ہی شہداء کے پلاٹوں کو بیچا،جسمانی ریمانڈ پر نیب کے سپرد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیاجائے۔عدالت نے دائر درخواست پر نیب کو 26جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : صفحہ آخر