معمرخاتون کا درخواست گزار کو شوہر تسلیم کرنے سے انکار

معمرخاتون کا درخواست گزار کو شوہر تسلیم کرنے سے انکار

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ میں گزشتہ روز اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب 70 سالہ بزرگ خاتون نے بھری عدالت میں درخواست گزار کو شوہر تسلیم کرنے سے انکارکر دیا۔درخواست گزار بریگیڈیئر ریٹائرڈ منور حسین نے موقف اختیار کیا کہ رمضان اور آصف نامی دو افراد نے جائیداد ہتھیانے کے لئے اس کی بیوی عابدہ رحمن کو حبس بے جا میں رکھا ہواہے۔عابدہ رحمن نے بھری عدالت میں درخواست گزار کو خاوند تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔خاتون نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ اپنی مرضی سے رمضان اور آصف کے ہمراہ جانا چاہتی ہے ۔عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے خاتون کو اپنی مرضی سے جانے کی اجازت دے دی۔

مزید : صفحہ آخر