حکومت پنجاب کی اپیل پرمصطفی کانجو اور دیگر ملزمان کودوبارہ نوٹس

حکومت پنجاب کی اپیل پرمصطفی کانجو اور دیگر ملزمان کودوبارہ نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے زین قتل کیس کے ملزموں کی بریت کے خلاف حکومت پنجاب کی اپیل پرملزم مصطفی کانجو اور دیگر ملزمان کو 3 فروری کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے کہا کہ ڈی این اے رپورٹ سے بھی یہ ثابت ہوگیا ہے کہ مصطفی کانجو کے سکیورٹی گارڈ کے کپڑوں پر لگا ہوا خون مقتول زین کا تھا ۔انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سول عدالت نے بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے کے مقدمے میں مصطفی کانجو کے بیرون ملک فرار ہونے پرملزم مصطفی کانجو کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نوٹسز کی تعمیل ہونے کے بعد بھی اگر کوئی ملزم پیش نہ ہوا تو قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر