تحریک انصاف انٹر ا پارٹی الیکشن،چودھری سرور کی شمولیت سوالیہ نشان؟

تحریک انصاف انٹر ا پارٹی الیکشن،چودھری سرور کی شمولیت سوالیہ نشان؟

لاہور ( شہزاد ملک )تحریک انصاف کا انٹر ا پارٹی الیکشن سسٹم کیا ہے؟ اعلیٰ عہدیدار بھی نابلد نکلے ہیں۔چودھر ی سرور کی اہلیت اور پارٹی کے اندر دوہری شہریت کے حامل رہنما انٹر ا پارٹی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں یا نہیں اس بارے میں تحریک انصاف تاحال کوئی بھی فیصلہ نہیں کر سکی ہے ،جس کی بڑی وجہ پارٹی کو انتشار سے بچانا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ پارٹی منشور پر متعدد پارٹی راہنماؤں میں تحفظات بھی پائے جاتے ہیں لیکن پارٹی ساکھ کی خاطر ان راہنماؤں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اس سلسلے میں جب پی ٹی آئی میں انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے نامزد چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورا نی سے ’’ پاکستان‘‘ نے رابطہ کیا کہ کیا چودھری سرورجس کو گورنری سے استعفیٰ دیئے 2سال نہیں ہوئے کیا وہ انٹر اپارٹی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں اس بارے میں تحریک انصاف کا منشور کیا ہے کیونکہ آئین پاکستان کے مطابق کوئی شخص 2سال کے اندر عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا تو انہوں نے اس حوالے سے جواب دینے سے گریزاں کرتے ہوئے بتایا کہ جب کوئی شکایات آئی گی تب فیصلہ کیا جائے گا۔ ویسے بھی مجھے الیکشن کمیشن کی ذمہ داری دی گئی ہے جج کی نہیں۔

مزید : صفحہ آخر