بجلی کا شارٹ فال بڑھ جانے پر ڈسکوز سے لوڈ شیڈنگ کا اختیار واپس

بجلی کا شارٹ فال بڑھ جانے پر ڈسکوز سے لوڈ شیڈنگ کا اختیار واپس

لاہور (کامر س رپورٹر)ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ جانے نیشنل پاور کنٹرول سنٹر نے لیسکو سمیت تمام ڈسکوز سے لوڈ شیڈنگ کا اختیار واپس لے لیا ۔ اب ریجنل پاور کنٹرول سنٹر سے براہ راست گرڈ کے لئے لوڈ شیڈنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ نیشنل پاور کنٹرول سنٹر کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کئے جانے کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کادورانیہ بڑھ گیا ہے ۔ ڈیموں سے پانی کے اخراج میں مزید کمی کے باعث ملک میں ہائیڈل کی پیداوار کم ہو کر صرف چھ سو میگاواٹ رہ گئی ہے جس کے باعث شار ٹ فال چھ ہزار سے بھی تجاوز کر گیا ہے ۔ ملکی پیداوار اور شارٹ فال کا فرق کم ہو کر صرف 1650 میگا واٹ رہ گیا ہے۔ گزشتہ روز شہروں میں لوڈ شیڈنگ کادوراینہ بڑھا کر چودہ گھنٹے تک کر دیا گیا جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔

مزید : صفحہ آخر