گیس کے بدترین قلت سے چولھے ٹھنڈے، عوام سڑکوں پر نکل آئے، شدید احتجاج

گیس کے بدترین قلت سے چولھے ٹھنڈے، عوام سڑکوں پر نکل آئے، شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( اپنے نامہ نگار سے) گیس کی شدید ترین قلت کے خلاف صارفین کے مظاہروں نے زور پکڑ لیا ہے اور گھروں میں چولہے ٹھنڈے ہونے پر صارفین گزشتہ روز بھی سراپا احتجاج بنے رہے ہیں۔ لاہور کے علاوہ فیصل آباد، چنیوٹ ، ساہیوال سمیت گوجرانوالہ میں صارفین نے گیس بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ لاہور میں صارفین گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے پر گزشتہ روز بھی سڑکوں پر احتجاج کرتے رہے ہیں۔شاد باغ کے لوگوں نے شادباغ گول باغ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ میاں میر کالونی کے لوگ بھی گزشتہ روز گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج بنے رہے ہیں۔ صارفین کا اپنے مظاہروں میں کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں نمائندوں پر گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا وعدہ کیا، لیکن سردی شروع ہوتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر کے رکھ دئیے ہیں۔ دوسری جانب گیس حکام نے گیس کے استعمال کے حوالے سے دوبارہ شیڈول جاری کر دیا ہے اور صارفین سے کہا ہے کہ گیس کا صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک استعمال کریں جبکہ شام کے اوقات میں شام 4 بجے تک رات 8 بجے تک گیس استعمال کریں۔ اس میں کوشش کی جائے گی کہ رات 10 بجے تک صارفین کے گھروں تک کا پریشر بحال کیا جا سکے۔

مزید :

صفحہ آخر -