ٹریفک مسائل کے حل کیلئے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ منیجمنٹ بیرو کے قیام کا فیصلہ

ٹریفک مسائل کے حل کیلئے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ منیجمنٹ بیرو کے قیام کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )ٹریفک اور سڑک سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ مینجمنٹ بیورو کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ اضلاع کی سطح پر شہری سہولت مراکز قائم کئے جائیں گے جہاں ایک ہی چھت تلے، ٹریفک لائسنس، چالان، گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیشں ، روٹ پرمٹ کا اجراء اور تجدید، انشورنس اور موٹر وہیکل رجسٹریشن کے امورانجام دئے جائیں گے۔اس بات کا اعلان وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی رانا مقبول احمد نے ٹریفک اصلاحات کے لئے بنائی گئی کابینہ کمیٹی کے اجلاس صدارت کرتے ہوئے کیا۔ رانا مقبول احمد نے کہا کہ اب ٹریفک جام برداشت نہیں کیا جائے گا اور متعلقہ محکموں کے باہمی رابطوں کو بہتر بنانا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنایا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔اجلاس میں سینئر ممبر ایس ایم یوسلمان صوفی،سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،سی سی پی اولاہور محمد امین وینس،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سی ٹی او لاہور اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ رانا مقبول احمد نے ہدایت کی کہ شہر کو زونز میں تقسیم کر کے ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس کے دستے تعینات کئے جائیں جو ٹریفک کی روانی اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ مینجمنٹ اتھارٹی کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عمل میں لایا جا رہا ہے اور ٹریفک سے متعلقہ عوامی مسائل کے حل میں یہ ادارہ سنگ میل ثابت ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ مینجمنٹ بیورودو یونٹس پر مشتمل ہو گا۔اس ادارے کا پالیسی اور ٹیکنیکل یونٹ ٹریفک ، سڑک اور روڈ سیفٹی سے متعلقہ تمام امور کا نگران ہو گا۔ شہری سہولت مراکز کے حوالے سے رانا مقبول احمد نے بتایا کہ ان سینٹرز میں تمام اداروں مثلا محکمہ پولیس، داخلہ، ٹرانسپورٹ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، کمیونیکشن اینڈ ورکس، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ، لوکل گورنمنٹ، پارکس اینڈ ہارٹیکلچرکے سینئر نمائندگان موجود ہوں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے ٹریفک سگنلز کو سولر انرجی پر منتقل کر کے 24گھنٹے کارآمد بنایا جائے گا۔سینئر ممبر ایس ایم یوسلمان صوفی نے اجلاس کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ٹریفک ریفارمز کے متعدد منصوبے پائپ لائن میں ہین جنہیں جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر موٹر سائیکل سواروں کی الگ لین اور اے ٹی ایم کے زریعے چالان کی ادائیگی کا منصوبہ بھی جلد شروع کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -