سعودی باپ کی اپنے بیٹے کا گلا کاٹنے کی اصل حقیقت بھی سامنے آگئی

سعودی باپ کی اپنے بیٹے کا گلا کاٹنے کی اصل حقیقت بھی سامنے آگئی
سعودی باپ کی اپنے بیٹے کا گلا کاٹنے کی اصل حقیقت بھی سامنے آگئی

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) بہت سے لوگ انٹرنیٹ پر منفرد استہزائیہ ویڈیوز بنا کر شیئر کرتے ہیں مگر سعودی عرب میں تین افراد کو ایک ایسی ہی افسوسناک ویڈیو بنا کر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔ سعودی حکام نے تینوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک باپ اپنے بیٹے کے گلے پر چھری پھیردیتا ہے اور اس کے ہاں آنے والا مہمان کھانے سے قبل اس کے بیٹے کے خون سے ہاتھ دھوتا ہے۔اس ویڈیو میں یہ سعودی شہری انتہائی خوفناک اور بھونڈے انداز میں عربوں کی مشہور مہمان نوازی کی مثال دینا چاہ رہے تھے، اور اس مقصد کے لئے بچے کے گلے پر خنجر چلانے کی اداکاری کی گئی تھی۔ نہ صرف انہیں گرفتار کیا گیا ہے بلکہ پوری عرب دنیا سے انہیں طعن و تشنیع کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔برطانوی اخبار ’’ڈیلی مرر‘‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو ایک ہفتہ قبل انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تھی جسے اب تک 11ہزار لوگ لائیک کر چکے ہیں مگر اس سے مشرق وسطیٰ کے سوشل میڈیا صارفین غصے سے بپھر گئے اور ویڈیو بنانے والوں کو خوب لعن طعن کی۔ پولیس نے ویڈیو میں موجود ان تینوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ریاض پولیس کے ترجمان فواز میمان کا کہنا ہے کہ ’’ملزموں کی عمریں 20سے 30سال کے درمیان ہیں۔ گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن اینڈ پراسکیوشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ قائم کیا گیا ہے یا انہیں محض عارضی طور پر حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر