ٹوئٹر کی ویب سائٹ ڈاؤن ، جلد بحال کردی جائے گی، انتظامیہ

ٹوئٹر کی ویب سائٹ ڈاؤن ، جلد بحال کردی جائے گی، انتظامیہ
ٹوئٹر کی ویب سائٹ ڈاؤن ، جلد بحال کردی جائے گی، انتظامیہ

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی ویب سائٹ ڈاؤن ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی پاکستان میں خدمات میں خلل واقع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے صارفین اپنے اکاؤنٹ لاگ ان کرنے سے قاصر ہیں۔ ٹوئٹر انتظامیہ نے کہا ہے کہ ویب سائٹ میں فنی خرابی ہے اور پاکستان میں ویب سائٹ پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگی اور نہ ہی ویب سائٹ کو بندکیا گیا ہے۔ ماہرین فنی خرابی دور کرنے پر کام کررہے ہیں بہت جلد ویب سائٹ بحال کردی جائے گی۔یاد رہے کہ پیر کے روز ہی پاکستان میں چار سال بعد یوٹیوب سے پابندی اٹھا کر پاکستان ورڑن کے ساتھ ویب سائٹ کو کھولا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر