50 کروڑ روپے کے محل میں ایک کمرہ کا کرایہ 150 روپے مہینہ۔۔کیونکہ

50 کروڑ روپے کے محل میں ایک کمرہ کا کرایہ 150 روپے مہینہ۔۔کیونکہ
50 کروڑ روپے کے محل میں ایک کمرہ کا کرایہ 150 روپے مہینہ۔۔کیونکہ

  


لندن(نیوزڈیسک)یورپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں رہائش بہت ہی زیادہ مہنگی ہے لیکن اب آپ یورپی شہر کے 50کروڑ روپے کے محل میں آپ صرف 150روپیہ ماہوار کرایہ دے کر ر ہ سکتے ہیں۔ویب سائٹ SpareRoom کے بانی اورمحل کے مالک روپرٹ ہنٹ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ کوئی اچھے لوگ اس کے گھر میں رہیں۔اس کا کہنا ہے کہ وہ ایک پاؤنڈ سے1000پاؤنڈ تک کرائے پر اپنا محل دینا چاہتا ہے۔ روپرٹ کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اتنا ہی کرایہ چل رہا ہے اور اس کی خواہش ہے کہ کوئی اچھا انسان اس کے ساتھ رہے لیکن ساتھ ہی وہ چاہتا ہے کہ بہت زیادہ کرائے کی وجہ سے لوگ بے گھر نہ رہیں۔اس جارجین گھر میں چھ بیڈ رومز کے ساتھ میوزک روم،باغ والا کمرہ اور ڈانس لاؤنج بھی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ یہ گھر پیسوں کے لئے کرائے پر نہیں دے رہا بلکہ وہ چاہتا ہے کہ اچھے لوگوں کے ساتھ وقت گزارے اور اسے یقین ہے کہ ایک پاؤنڈکچھ بھی کرایہ نہیں۔41سالہ کروڑ پتی کا کہنا ہے کہ وہ کسی کے ساتھ رہ سکتا ہے لیکن اس کی صرف یہ شرط ہے کہ کرائے پر رہنے والے لوگوں کی عادات اس سے ملتی ہوں۔اس کاکہنا ہے کہ اکیلے رہنے سے بہتر ہے کہ انسان کسی کے ساتھ رہے۔

مزید : صفحہ آخر