اے ٹی آئی آج یوم تاسیس انتہائی عقیدت و احترام سے منائے گی،ریحان طاہر

اے ٹی آئی آج یوم تاسیس انتہائی عقیدت و احترام سے منائے گی،ریحان طاہر

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکریڑی جنرل ریحان طاہر قادری نے اعلان کیا ہے کہ آج ملک بھر میں باشمول ریاست آزاد جموں کشمیر ،گلگت بلتستان میں اے ٹی آئی اپنا 48یوم تاسیس انتہائی عقیدت و احترام سے منائے گی ،اور ملک بھر میں کیک کٹنگ کی تقریبات منعقد کی جائیں ۔

جبکہ مرکزی تقریبات اسلام آباد،لاہور،کراچی ،ملتان اور کشمیر میں ہوگئیں ،ریحان قادری نے مزید کہا اے ٹی آئی کیک کٹنگ کی تقریبات تمام چھوٹے بڑے شہروں میں 980مقامات پر ہوں گئیں جبکہ اس موقع پر ایک قرار داد کے ذریعے حکومت سے طلباء یونینوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4