3 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے وارنٹ گرفتاری جاری

3 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے کیسوں کا مال مقدمہ اور فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر 3 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،متعلقہ ڈی ایس پی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید کی عدالت میں قتل کیس زیرسماعت ہیں، جس میں عدالت نے ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی، ایس ایچ او لٹن روڈ اور ایس ایچ او شادباغ کو حکم دیا کہ وہ کیسوں کا مال مقدمہ اور فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ پییش کریں۔ عدالت کے حکم پر عملدرآمد نہ کیا گیا۔ سماعت کے دوران ایس ایچ اوز کی جانب سے پھر رپورٹ پیش نہ کی گئی تو عدالت نے تینوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔




عدالت نے متعلقہ ڈی ایس پی کو حکم دیا کہ تینوں ایس ایچ اوز کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں۔