کرایہ پرفارماسسٹ کی ڈگریا ں دینے والوں کو لائسنس واپس لینے کا حکم

کرایہ پرفارماسسٹ کی ڈگریا ں دینے والوں کو لائسنس واپس لینے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ جہانگیر احمد اور دو ممبران محمد فاروق بشر اور ڈاکٹر مبشراحمد پر مشتمل ڈرگ ٹربیونل نے تمام فارماسٹ کو حکم دیا ہے کہ جنوں نے رینٹ پر اپنی ڈگریاں میڈیکل سٹوروں کے مالکا ن کودے رکھی ہیں ان کو فوری طور پر واپس لیں۔چیئرمین ڈرگ کورٹ پر مشتمل ٹربیونل کے روبرو لاہور کے مارماسٹ کی طرف سے ڈگریاں رینٹ پر میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو دینے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت کے طلب کرنے پر لاہور کے تمام ای ڈی او اور ڈرگ انسپکٹروں پیش ہو گے عدالت نے دوران سماعت حکم جاری کیا کہ وہ فارماسٹ جن کے پاس ڈگریاں ہیں اور انہوں نے میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو کرائے پر دے رکھی ہیں فوری طور پر واپس لیں ۔

بادیگر صورت ان کی ڈگریاں منسوخ کرنے کا حکم جاری کردیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4