دھاندلی کیس،خواجہ سلمان رفیق کے گواہان نے شہادتیں قلمبند کرا دیں

دھاندلی کیس،خواجہ سلمان رفیق کے گواہان نے شہادتیں قلمبند کرا دیں

لاہور(نامہ نگار)پی پی 152مبینہ دھاندلی کیس میں خواجہ سلمان رفیق کے گواہان نے شہادتیں قلمبند کرا دیں،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21جنوری تک ملتوی کردی ہے۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے الیکشن ٹربیونل میں تحریک انصاف کے ایم پی اے مراد راس کے خلاف 2013ء سے انتخابی عذرداری کیس دائر کرکھا ہے ۔ خواجہ سلمان رفیق کے تین گواہان نے الیکشن ٹربیونل کے روبرو بیانات قلمبند کرائے۔ گواہان کا کہنا تھا کہ مراد راس نے 30پولنگ سٹیشنوں پر ووٹرز اور عملے سے بیلٹ پیپرز چھینے اور خود جعلی انگوٹھے لگا کر بوگس ووٹ کاسٹ کیے۔ خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ مراد راس نے اپنی تعلیم کے حوالے سے حقائق چھپائے لہٰذا وہ آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے، اْن کے پاس پی ایچ ڈی کی ڈگری نہیں پھر بھی وہ خود کو ڈاکٹر لکھتے ہیں، انہیں نااہل قراردیا جائے۔ الیکشن ٹربیونل محمد رشید قمر نے مزید بحث کے لئے سماعت 21جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4