سانحہ یوحناآباد،ہنگامہ آرائی کے مقدمہ کی سماعت 26جنوری تک ملتوی

سانحہ یوحناآباد،ہنگامہ آرائی کے مقدمہ کی سماعت 26جنوری تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)انسداددہشتگردی کی عدالت نے یوحناآبادمیں دوافرادکوزندہ جلانے اورہنگامہ آرائی کرنے کے مقدمہ کی سماعت 26جنوری تک ملتوی کر دیا۔نسداددہشت گردی کی عدالت میں نشترکالونی پولیس نے پرویزمسیح سمیت 88ملزمان کے خلاف 3چالان پیش کررکھے ہیں۔ ملزمان کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے چرچ دھماکے کے بعد ہنگامہ آرائی کی اوردو افرادکوبیدردی سیزندہ جلایااورمیٹروبس سٹاپ پراملاک کو نقصان پہنچایا۔ ملزم وکرم مسیح کو جیل سے پیش کیا گیا جبکہ دیگر ملزمان ضمانت پرہونے کے باعث خودپیش ہوئے۔

کیس میں مزید کارروائی 26جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4