پنجاب،24گھنٹوں میں489ٹریفک حادثات،7جاں بحق،364شدیدزخمی

پنجاب،24گھنٹوں میں489ٹریفک حادثات،7جاں بحق،364شدیدزخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز489ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں364شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ197افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران7افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 197 ڈرائیور،19کم عمرڈرائیور،272مسافراور87پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

مزید : علاقائی