جعلی شراب بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، انٹیلی جنس یونٹ قائم
لاہور (کر ائم رپورٹر ) ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف نے شہر بھر میں زہریلی، جعلی اور غیر قانونی طورپر شراب فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا حکم دے دیاجبکہ کارروائی نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کے خلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ نشتر کالونی میں زہریلی شراب کے باعث 8 افراد کی ہلاکت کے بعد تمام ایس ایچ اوز کو شراب بنانے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا حکم دیا گیا ہے۔ کریک ڈاون کی نگرانی تمام ڈویڑنل ایس پیز کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ جعلی شراب تیار کرنیوالوں کے خلاف آپریشنزکیلئے پولیس کا سپیشل انٹیلی جنس یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے جومعلومات اکٹھی کرکے دے گاجبکہ شراب فروشوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کے خلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ ڈی آئی جی آپریشن نے بتایا کہ نشتر کالونی واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری جلد کی جائے گئی ۔