گجرات:پولیس کا چھاپہ، اشتہاری ملزم کوگرفتار کرلیا گیا

گجرات:پولیس کا چھاپہ، اشتہاری ملزم کوگرفتار کرلیا گیا

گجرات (بیورورپورٹ)تھانہ سول لائن پولیس نے جیل چوک کے رہائشی نعیم بٹ کے قتل کیس میں 7سال سے فرار اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ایس ایچ او سید سجاد زیدی کی قیادت میں پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم محمد علی بٹ کو حراست میں لیا ملزم نے سات سال قبل نامعلوم وجوہات پر نعیم بٹ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا مذکورہ کیس طویل عرصہ تک سیشن کورٹ میں زیر سماعت رہا جس میں عدالت اپنا فیصلہ سنا چکی ہے ایک ملزم کو سزائے موت ہو چکی ہے ۔

مزید : علاقائی