حافظ آباد:ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گینگ گرفتار،اسلحہ برآمد

حافظ آباد:ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گینگ گرفتار،اسلحہ برآمد

حافظ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس تھانہ سٹی نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گینگ کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے اسلحہ ،موبائل اور نقدی بر آمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی علی اکبر چٹھہ کی ہدایت پر اے ایس آئی لیاقت علی بھٹی نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ چھاپہ مار کر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب علی نواز ولد حق نواز ، ناظم علی عرف ناظو ولد سلیم، عثمان ولد اسلم اور رضوان عرف جانی ولد سرور کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے 2موبائل فون،3پسٹل 30بور اور 49ہزار روپے نقدی بر آمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

مزید : علاقائی