کمالیہ :کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری ، خاوند جاں بحق ، بیوی شدید زخمی

کمالیہ :کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری ، خاوند جاں بحق ، بیوی شدید زخمی

کمالیہ (نامہ نگار228نمائندہ پاکستان ) کمالیہ بائی پاس پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری ، خاوند جاں بحق ، بیوی شدید زخمی ، تشویشناک حالت میں ہسپتال ریفر، ملزمان کار کھڑی کر کے دوسری طرف سے آنے والی بس میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ تھانہ صدر پولیس کمالیہ مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کمالیہ کے نواحی گاؤں موضع حیات کے کاٹھیہ کا رہائشی رجب علی موٹرسائیکل نمبری FD-2276 پر سوار ہو کر اپنی بیوی کے ہمراہ کمالیہ بائی پاس پر سے گزر رہا تھا کہ اس دوران ایک کار نمبری 3208 نے اسے ٹکر دے ماری ، جس سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رجب علی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جب کہ اس کی بیوی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال ریفر کر دیاگیا ہے۔ کار میں سوار افراد تھوڑی دور جا کر کار کھڑی کر کے دوسری طرف سے آنے والی بس میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے کار کوئی تحویل میں لے لیا ہے اور ملزمان کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی