حافظ آباد:ایکسیئن کے قتل کیخلاف واپڈ ملازمین کی ہڑتال
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع بھر میں گذشتہ روز واپڈہ کے تمام سب ڈویژنوں کے ملازمین نے ایکسین مظہر نواب کے بہیمانہ قتل کے خلاف مکمل ہڑتال کرتے ہوئے تالہ بندی کی۔ اس موقع پر ملازمین نے چےئرمین واپڈہ ہائیڈروالیکٹرک لیبر یونین ملک شفقت محمود کی صدارت میں شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ ایکسین مظہر نواب کے قاتلوں کا فوری طور پر سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا جائے وگرنہ وہ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے۔