شیخوپورہ:دھندکے باعث ٹریفک حادثات،15سے زائد افراد زخمی

شیخوپورہ:دھندکے باعث ٹریفک حادثات،15سے زائد افراد زخمی

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)منگل کے روز علی الصبح شیخوپورہ اور گردونواح میں شدیددھند اور سردی سے کارباری زندگی مفلوج ہوکررہ گئی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا جن بھی آپے سے باہر رہا،دھند کے باعث ٹریفک کے معمولی حادثات کے نتیجہ میں15سے زائدمردوخواتین اور بچے زخمی ہوئے ،خشک سردی اورپڑنے والی شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم ٹو لاہور سے خانقاہ ڈوگراں تک وقفہ وقفہ سے بند ہوتی رہی اسی طرح شیخوپورہ سے خانقاہ ڈوگراں گوجرانوالہ سے شاہکوٹ تک حدنگاہ صفر ہونے کے باعث ٹریفک کی روانگی شدید متاثر رہی،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز حکام کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے اور فوگ لائٹس کے استعمال اور گاڑی کی رفتار آہستہ رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

مزید : علاقائی