پر اسرار طور پر خاتون جاں بحق جسم پر تشدد کے نشانات زیورات غائب

پر اسرار طور پر خاتون جاں بحق جسم پر تشدد کے نشانات زیورات غائب

لاہور(وقائع نگار) ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کو قتل کر دیا گیا،سر اور کان پر تشدد کے نشا نات پو لیس نے تفتیش شروع کر دی ۔سبزہ زار کے علاقہ میں65سالہ خاتون گھر کے کمراہ میں پر اسرار طور پرمردہ حالت میں پا ئی گئی ، اطلاع ملنے پر پو لیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لیتے ہو ئے حا لات مشکوک جا نتے ہو ئے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کر واتے ہو ئے کاروائی شروع کر دی ۔ بتا یا گیا ہے کہ سبزہ زار حسن ٹاؤن کی رہائشی تین مر لے کے گھر میں اکیلی رہا کر تی تھی گز شتہ روز اس کا بیٹا عامر گھر آ یا تو دیکھا اس کی 65سالہ والدہ سکینہ بی بی کمرئے میں مردہ حالت میں پڑی تھی ،ایس ایچ او سبزہ زار تیمور عباس نے بتا یا کے سکینہ بی بی تین مر لے کے گھر میں اکیلی رہا کر تی تھی جبکہ اس کے 2بیٹے عا مر اور عاصم، اپنی بیوی بچوں کے ساتھ علیحدہ رہتے تھے ،گز شتہ روز کمر ئے میں مردہ پائی گئی ، ماں کو غسل دینے لگے تو اس کے سر اور کان پر زخم کے نشان تھے اور سو نے کی با لیاں بھی غائب تھی ،پو لیس نے متو فیہ کے بیٹے کی درخواست پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کر وادیا ہے پو لیس کا کہنا ہے کے اصل حقایق پوسٹ مارٹم کے لئے سا منے آ ئیں گے ۔

مزید : علاقائی