نشتر کالونی اور لیاقت آباد میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعدد 12ہو گئی

نشتر کالونی اور لیاقت آباد میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعدد 12ہو گئی

لا ہور (خبر نگار)لاہور کے علاقے نشتر کالونی اور لیاقت آباد میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی ۔پو لیس نے 3افرا د کی لاشیں ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا ء کے حوالے کردیں۔جنہیں آ خری رسوما ت کے بعد سپرد خا ک کردیا گیا ۔پو لیس کے مطابق شرا ب فروش قاسم نا می شخص بھی ہلاک ہوچکا ہے ۔سی سی پی او لا ہور کا کہنا تھا کہ جن افرا د کے گھرمیں بیٹھ کر شرا ب پی گئی اور جو شرا ب سپلا ئی کرتے ہیں ان کیخلا ف مقد مہ در ج کیا جا ئے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق نشترکالونی کے علاقہ یو حنا آ با د میں 10دوست سوموار کی سہ پہر اکٹھے ہوئے تو گپ شپ کے بعد شراب نوشی کا دور چل نکلا،شراب زہریلی ہونے کی وجہ سے شام کو گھروں میں پہنچنے پر سب کی طبیعت بگڑگئی جنہیں فوری طور پر جنرل ہسپتا ل پہنچایا گیا ،جہاں چند ہی گھنٹوں میں تین دوست گوہر ،اعجاز اور بوٹا دم توڑ گئے تھے جن کی لاشیں پو لیس نے ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا ء کے حوالے کردیں۔ دیگر دوستوں 45سا لہ قاسم مسیح ،26سا لہ سموئیل،30سا لہ شیرا ،32سا لہ اما نت 33سا لہ شہزاد کی طبیعت بھی نہ سنبھلی اور وقفے وقفے سے چل بسے۔لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ہلاکتوں پر گھروالے اور رشتہ دارغم کی تصویر بنے نظر رہے ۔اہل علاقہ اور مر نے والو ں کے ور ثا ء نے آ ئی جی پنجاب اور سی سی پی او لا ہور سے مطا لبہ کیا ہے کہ علاقہ میں عا م منشیا ت اور شرا ب فروشی کا نو ٹس لیتے ہو ئے کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے جس شخص نے شرا ب سپلا ئی کی تھی قاسم وہ بھی جا ں بحق ہو چکا ہے ۔ اس حوالے سے سی سی پی او لا ہور کیپٹن (ر) امین وینس نے نما ئند ہ پا کستا ن کو بتا یا کے جس کے گھر میں شرا ب کی محفل تھی اس گھر والو ں کے خلا ف کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئی گئی ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے بتا یا کہ مر نے والے قاسم کے خلا ف ایف آئی آر نہیں ہوگئی بلکہ جو اس علاقہ میں شرا ب سپلا ئی کرتا ہے ان کے خلا ف مقد ما ت در ج کئے جا ئے گے ۔

مزید : صفحہ اول