پی ٹی آئی، مسلم لیگ(ق) کے دفاتر سیل، پیپلز پارٹی کو 3روز کی مہلت

پی ٹی آئی، مسلم لیگ(ق) کے دفاتر سیل، پیپلز پارٹی کو 3روز کی مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) وفاقی دارالحکومت میں رہائشی علاقوں میں قائم دفاتر کے خلاف سی ڈی اے کا آپریشن،تحریک انصاف اور ق لیگ کے دفاتر سیل،پیپلز پارٹی کو دفتر کاروباری علاقے میں منتقل کرنے کے لئے تین روز کی مہلت مل،حکمران جماعت بروقت دفتر خالی کرنے پر بچ گئی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو سپریم کورٹ کے حکم پر سی ڈی اے نے رہائشی علاقوں میں سیاسی اور کاروباری سرگرمیوں کے خلاف آپریشن کیا۔سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے پوش علاقوں میں چھاپے مارے اور سیاسی جماعتوں کے دفاتر کے خلاف کارروائی کی۔سیکٹر جی سکس میں ہونے والی اس کارروائی میں نوٹس کے باوجود دفتر منتقل نہ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق) کے دفاتر سیل کر دئیے گئے۔اس دوران دونوں جماعتوں کے ورکرز نے شور شرابا بھی کیا تاہم سی ڈی اے کے عملے نے پولیس کی مدد سے دفاتر سیل کر دئیے۔آپریشن کے دوران سی ڈی اے کے عملے نے پیپلز پارٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا تاہم وہاں موجود انتظامیہ نے عملے کو پہلے سے لی گئی تین کی مہلت کا حکم نامہ دکھایا اور دفتر سیل ہونے سے بچ گیا۔سی ڈی اے کے عملے نے حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ پر بھی چھاپہ مار ا لیکن وہاں دفتر منتقل ہونے کا بورڈ آویزاں تھا ۔مسلم لیگ(ن) بروقت دفتر منتقل کر کے بچ گئی۔جماعت اسلامی کا دفتر پہلے ہی بند کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -