شور کوٹ، شوگر ملز میں بوائلر پھٹنے سے 8مزدور جاں بحق، 7کی حالت تشویشناک

شور کوٹ، شوگر ملز میں بوائلر پھٹنے سے 8مزدور جاں بحق، 7کی حالت تشویشناک

ٹوبہ ٹیک سنگھ،شورکوٹ (نمائندگان)شورکوٹ کے علاقہ میں شوگر ملزمیں بوائلز پھٹنے سے آ ٹھ مزدور موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ پندرہ کے قریب مزدور زخمی ہو ئے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکو ٹ منتقل کردیا گیا ہے جن میں سات مزدوروں کی حالت تشویس ناک بتائی جارہی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا خوف ناک تھا کہ آواز دور دور تک سنائی دی ۔ عینی شاہدین کے مطابق ریسکیو گاڑیا ں ایک گھنٹہ لیٹ پہنچیں جبکہ مزدوروں نے زخمیوں کو اپنی مد د آ پ کے تحت ملز سے باہر نکالا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کیا ہے ۔ دوسری جانب اطلا ع ملنے پر ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجاز اکبر نے ریسکو کی چھ گاڑیوں کو شورکوٹ روانہ کردیا ہے اور اے سی پیر محل کو بھی فور ی طور پر جائے حادثہ پر پہنچے کی ہدایت کی ہے ۔دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شورکوٹ کے علاقے میں ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے نتیجے میں7 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے مزدوروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید : صفحہ اول